کورونا وائرس: دنیا بھر میں 6 لاکھ سے زائد افراد جانبحق

77

 کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ناصرف مریضوں کی تعداد میں  بلکہ اس وباء سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 46لاکھ 45ہزار 949تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 8ہزار 942ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53لاکھ 54مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 73 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 87لاکھ 36ہزار 953مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 43ہزار 289افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 98ہزار 550ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 19 لاکھ 52ہزار 923مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 552کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18لاکھ 2ہزار 338 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 79ہزار 533زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 99ہزار 896تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 27ہزار 503ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11لاکھ 18ہزار 107ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 12 ہزار 342ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 71 ہزار 546 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 5ہزار 33ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 64ہزار 328رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 13ہزار 187ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 53ہزار 590رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 39ہزار 184ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 44ہزار 224ہو گئے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 503ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 30ہزار 930ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 420 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 7 ہزار 335 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 300ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 792ہو چکی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 14ہزار 188ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 73ہزار 788ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 486رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 50ہزار 920تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 682ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 65ہزار 83 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 599 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 53 ہزار365 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 763 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 5ہزار 637مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔