دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز ایلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے
فورسز کے گاڑی کو خاران کے علاقے لجے میں فورسز چیک پوسٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں-
فورسز و متعلقہ اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے میں کارروائی شروع کردی تاہم کسی قسم کے گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
خیال رہے خاران و گردونواح کے علاقوں میں پاکستانی فورسز پر اس سے قبل بھی بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے متعدد حملے ہوچکے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔