کورونا وائرس: دنیا بھر میں 4 لاکھ 87 سے زائد افراد جانبحق

78

کورونا وائرس دنیا بھر میں 4 لاکھ 87 ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا، امریکہ میں مریضوں کی تعداد 24 لاکھ سے زیادہ ہوگئی جبکہ اموات ایک لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق نیویارک، نیوجرسی اور کنیٹی کٹ میں متاثرہ علاقوں سے آنے والوں کو تنہائی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برازیل میں 53 ہزار، برطانیہ میں 43 ہزار اور بھارت میں تقریباً 15 ہزار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان سے جاچکے ہیں جبکہ بھارت میں ایک روز میں 17 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں 96 لاکھ سے زیادہ افراد بیمار اور اب تک 52 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔