نیب بلوچستان نے ثناءاللہ زہری اور عبدالقدوس بزنجو کو طلب کرلیا

563

نیب بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور مسلم لیگ نون کے رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو طلب کرلیا ہے۔

ترجمان نیب کےمطابق نیب بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں 23 جون کو نیب آفس میں طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو نے دونوں کو ذاتی حیثیت میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کیا ہے۔ نواب ثناء اللہ زہری اورعبدالقدوس بزنجو سے 2017-18 میں ایک انویسمنٹ کمپنی کو سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی رقم کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

حکومت بلوچستان نے اپنی رقم نکلوانے کےلئے کمپنی کو خطوط لکھے لیکن تاحال رقم کی واپسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

دونوں سابق وزرائے اعلیٰ سے اس کمپنی کو لکھے گئے خطوط اور ان کے ادوار میں کئے جانے والے رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔