افغانستان: کندھار امریکی جنگی طیاروں کی طالبان پر بمباری 17 جنگجو ہلاک

390

ایک محدود عرصے کے بعد امریکہ کی جانب سے طالبان کے خلاف کندھار صوبے میں پہلا فضائی حملہ ہے۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع خاکریز کے  علاقے اروغ میں امریکہ کے جنگی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 17 طالبان مارے گئے ہیں ۔

دوسری جانب ایک وقت طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبہ کندھار کے پولیس ذرائع نے بھی امریکہ کی جانب سے طالبان پر فضائی حملے کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ قطر میں ہونے والے طالبان و امریکہ کے درمیان امن معاہدے پہ دستخط کرنے کے بعد امریکہ کی جانب سے کندھار صوبے میں طالبان کے خلاف یہ پہلا فضائی حملہ ہے۔

تاہم تاحال طالبان کی جانب سے امریکی فضائی حملے کے بارے کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔