چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا کا شکار

141

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ چیف جسٹس کا گذشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس گھر سے ہی اہم عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔