زامران : ناگ کا علاقہ کئی روز سے فوجی محاصرے میں ہے

403

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی ہے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق زامران کے علاقے ناگ میں پاکستانی فورسز  کے نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے،گذشتہ ایک ہفتے سے علاقے کے لوگوں کو  گھروں تک محصور کردیا گیا ہے  ۔

 نمائندے کے مطابق علاقے میں آمد و رفت پر پابندی عائد کر کے مواصلاتی نظام کو بھی بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب علاقے کے ایک رہائشی نے ٹی بی پی نمائندے کو بتایا کہ پاکستانی فورسز کے اہلکار  اہل علاقہ کے مال مویشیوں کو زبردستی قبضہ کر کے اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں  ۔

اہل علاقہ نے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے ماہ فورسز کی جانب سے علاقے کو محاصرے میں لینے کے خلاف آواز بلند کریں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے زامران کے دیگر علاقوں تگران اور گیشردان میں بھی فوجی آپریشن کا اطلاع ہے اور علاقے مکینوں کو زبردستی علاقے سے بیدخل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔