کاہان: پاکستانی فوج پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

361

بلوچستان کے علاقے کاہان میں نامعلوم افراد نے پاکستان فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز اہلکاروں کو پیروارو کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

حملے کے بعد فورسز نے مذکورہ علاقے میں گھیرے میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

کاہان اور گردونواح کے علاقوں میں اس سے قبل بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں فورسز، حکومتی حمایت یافتہ افراد اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم آج ہونے والی حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔