کاہان: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ

310
File Photo

بلوچستان کے علاقے کاہان میں نامعلوم افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کو کاہان کے علاقے کلگری میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کپمنی کے اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے سمیت کپمنی کو مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور کمپنی کو چھوٹے و بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقوں کو گیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا۔

خیال رہے ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیل و گیس کمپنیوں کو بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔