بلوچستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

345
File Photo

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، لورالائی، نوشکی، چمن، قلات، بارکھان، خضدار، گوادر، کیچ اور پنجگور کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری جبکہ کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ پر برقرار ہے۔ تربت 0 اور نوکنڈی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔