افغانستان: کندھار میں پولیس پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک 2 زخمی

458

افغانستان میں امن کے قیام کے لئے آج ہی کے دن خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان و امریکہ کے درمیان طویل کشت و خون کے بعد ایک معاہدے پہ دستخط ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع میانشین میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جانبحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئیں۔

کندھار پولیس کے ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گاڑی ایک کیمپ سے دوسرے کیمپ کی طرف جارہا تھا کہ اسے بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔

واضح رہے کہ دوسری جانب طالبان و امریکہ کے درمیان ایک ایسے امن معاہدے پر دستخط کیا گیا جس کے تحت امریکہ اپنی افواج کو سلسلہ وار افغانستان سے نکالے گا جبکہ طالبان معاہدے کے تحت دیگر شدت پسند تنظیموں سے اپنے روابط ختم کردیں گے۔

امریکہ سے معاہدے کے بعد طالبان کا موقف ہے کہ ان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کیا جائے تب وہ بین الفغانی مذاکرات کا آغاز کریں گے۔