کچلاک : گیس دھماکہ ، ایک بچہ جانبحق 7 زخمی

197

گذشتہ رات کوئٹہ سبزل روڑ پہ بھی کمرے میں گیس بھرنے سے ماں باپ اپنے تین بچوں سمیت جانبحق ہوئے تھے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کچلاک میں کلی قاسم خان گیس دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جانبحق جبکہ گھر میں موجود دیگر سات افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق  گران نامی شخص نے رات گیس کم پریشر کے باعث گیس ہیٹر کھلا چھوڑ کر سو گئے تھے،صبح جب ہیٹرجلانے کے لئے تیلی جلائی تو کمرے میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس میں سات سالہ بچی خانسہ موقع پر جان بحق،جبکہ گھر کا سربراہ گران، اہلیہ مسماة(ج)،بیٹااکرام خان،تین بیٹیاں شیدید زخمی اور بیٹا محمد عثمان معمولی زخمی ہوا ہے۔

مقامی انتظامیہ اور ایدھی سروس کے رضا کاروں زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات کوئٹہ سبزل روڑ پہ بھی کمرے میں گیس بھرنے سے ماں باپ اپنے تین بچوں سمیت جانبحق ہوئے تھے ۔

سردیوں کے موسم گیس لیکج اور دھماکوں سے حادثات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اپنی لاپرواہی بھی شامل ہے۔