بدل خان کو ہمیشہ ایک جہد کار کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔ بی این ایم

171

بلوچ نیشل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بی این ایم کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر خدابخش بلوچ کی والدہ نور بی بی اور بدل خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔

ترجمان نے کہا کہ بی این ایم کے دوزواہ بدل خان ولد ہوتمان سکنہ مرماسی مشکئے طویل بیماری سے وفات پاگئے ہیں۔ بدل خان ہمیشہ بلوچ جہدکاروں کے ہمدرد اور خیر خواہ کی حیثیت سے شانہ بشانہ رہے۔ ان کا خاندان ہمیشہ پاکستانی فوج، خفیہ اداروں اور مقامی ڈیتھ سکواڈز کے نشانے پر رہا اور خاندان کے خواتین و بچے قید و بند اور اذیت رسانی کا شکار ہوئے۔ لیکن بدل خان ہمیشہ بلوچ جہد کاروں کا ساتھ دیتے رہے۔ انہیں ایک بلوچ جہد کار کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔