پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ضلع پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عدلیہ ، فوج ، سیاستدانوں اور میڈیا کی مشترکہ گول میز کانفرنس ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، پشتونخوا میپ اور مسلم لیگ ن کو آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی حکمرانی کے مطالبے کی سزا دی جا رہی ہے۔
محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بسنے والی تمام اقوام کا ان کے وسائل پر ان کا حق تسلیم کیا جائے، اس موقع پر انہوں نے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کیلئے حمایت کا اعلان کیا۔