کوئٹہ میں کسٹم کی کارروائی، اسمگل شدہ گاڑیاں برآمد

239

کوئٹہ میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں کسٹم نے خفیہ اطلاع پر ایک شوروم پر چھاپہ مارا جہاں کارروائی کے دوران شوروم سے 11 قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

کارروائی سے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم ظہور بلوچ نے بتایا کہ گاڑیوں کی قیمت 25 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد تمام گاڑیاں نیلام کر دی جائیں گی۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ ایران اور افغانستان کے بارڈر پر ان کی کوئی پوسٹ نہیں۔ اسمگلر اسمگلنگ کےلئے غیر یقینی اور غیر روایتی راستے اپناتے ہیں جبکہ وسائل اور عملے کی کمی کے باعث اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔