بلوچ نیشنل لیگ کا قیام بلوچ قومی تحریک آزادی کو متحرک کرنے کا اسباب بنے گی۔
ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل لیگ کے آرگنائزر ڈاکٹر علی اکبر مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا بلوچ قومی تحریک کی حالیہ پس منظر و موجود مسائل و پیچیدگیوں کو مدنظر رکھ کر پہ در پہ گروہیت و پارٹیوں کو بلوچ مجموعی تحریک سے بالاتر سمجھ کر سراسیمگی کی جو صورتحال پیدا ہوچکی ہے اور بلوچ جہد آزادی آج ایک ایسے موڑ پر ہے، جہاں پیچیدگیاں بہت ہیں، اور حالات نے ایسی رخ اختیار کی کہ نا چاہتے ہوئے بھی، بلوچ قومی جدوجہد طبقات میں بٹ چکا ہے، کوئی اچانک سے مڈل کلاس بن گیا ہے، تو کسی کو اپنے نوابزادگی کا احساس ہو چلا ہے۔ کہیں کوئی کسی کو یہ احساس دلا رہا ہے، ہم قبائلی لوگ ہیں اور تحریک ہماری مرہونِ منت ہے، تو کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ تحریک پڑھے لکھے باشعور بلوچ نوجوانوں کی شروع کردہ تحریک ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے، اگر ہم قبائلی بشمول ہمارے سردار پاکستان سے مذاکرات کرلیں تو مڈل کلاس کو انکی اوقات اور اہمیت کا اندازہ ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا ان تمام محرکات کو سامنے رکھ کر آج ہر وہ کارکن جنہوں نے اس تحریک کی آبیاری کے لئے اپنا خون بہایا، اپنا سب کچھ قربان کر دیا، جن کا مقصد ایک مضبوط تحریک کی بنیاد رکھ کر آزادی کے لئے جدوجہد کرنا تھا بہ حالتِ مجبوری “بلوچ نیشنل لیگ”کے نام سے ایک قومی پارٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد بلوچ سرزمین کو غیروں سے نجات دینے سمیت بلوچ سیاسی سماج کے ہر اس جہدکار کو آگے لانا ہے جو اقرباء پروری، سفارش کلچر گروہیت سمیت شخصیات کی اجارہ داری کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہابلوچ نیشنل لیگ بلوچ قومی آزادی کے اس جدوجہد میں اس عزم کو لیکر آگے بڑھے گی جس سے اداروں کی مضبوطی اولیت رکھتا ہو بلوچ مجموعی تحریک کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا بی این ایل کا شعار ہوگا۔
انہوں نے کہا تحریک آزادی کے لئے برسرپیکار مسلح جہدکاروں کی اخلاقی حمایت ہمارا منشور ہے لیکن اس بات کا قطعاً مقصد نہیں کہ اداروں کے مابین تصادم پیدا ہو اور دوسرا کوئی ادارہ آکر ہمیں ڈکٹیٹ کرے، بلوچ نیشنل لیگ خالص جمہوری روایات کو اپنا کر بلوچ قومی آزادی کے لئے میدانِ عمل میں اپنا کردار ادا کریگا، بی این ایل کے قیام کی اولین مقصد میں سے ایک یہ ہے کہ بلوچ جہد آزادی میں موجود باقی پارٹیوں کی ریشہ دوانیاں گروہیت کا فروغ اور اداروں سے زیادہ شخصیات کی اجارہ داری کے خلاف ایک مضبوط آواز بننا ہے اوراسی مقصد کو لیکر ہم آگے اپنا منشور پیش کرینگے اور بلوچ قومی تحریک کی بنیادی مقصد کو فروغ دیکر اپنا جہد جاری رکھیں گے۔