آواران: مسلح افراد کا فورسز کیمپ پر حملہ

159

بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے کنیچی کے مقام پر قائم فورسز کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سمیت دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات کے مصول ہوئی ہے۔

علاقے ذرائع کے مطابق حملے کے بعد دو ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ کیمپ آتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح آواران اور گردنواح کے علاقے میں اس سے قبل بھی فورسز بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیوں کو جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔