خضدار میں فورسز کا سرچ آپریشن ، گھر گھر تلاشی جاری

149

خضدار کے مختلف علاقوں کو آج فورسز نے گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے جس میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق خضدار کے مختلف مقامات کھنڈ، رئیس آباد ، صالح آباد،اور جھالاوان کمپلیکس کے علاقوں کو ایف سی، پولیس اور لیویز نے آج صبح گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردی ۔

آپریشن کے دوران فورسز نے گھروں کی تلاشی لی تاہم کسی قسم کی گرفتاری کے اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے طول و غرض میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے آئے روز فوجی آپریشنز کئے جاتے ہیں۔

چند روز قبل بولان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے زمینی اور فضائی آپریشن کرکے کئی افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔