بولان میں پاکستانی فورسز کا آپریشن

173

بولان میں ایک بار پھر پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

مقامی ذرائع سے دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں چہپر لیٹ ، زردآلو اور بوک کو محاصرے میں لیکر فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

زمینی فورسز کو جنگی ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے ۔

تاہم فورسز کے آپریشن میں اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بولان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد کے مارے جانے کی اطلاع بھی موصول ہوتی تھی۔