بلوچستان: فائرنگ و دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جانبحق

138

سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں پیش انے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا –

واقع میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت خلیل احمد کی نام سے ہوئی ہے تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں-

ایک اور واقعے میں بولان میں پکنک منانے والے15  سالہ غلام نبی نامی بچہ تالاب میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا-

دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون جانبحق جبکہ ایک اور خاتون شدید زخمی ہوگئے-

پہاڑی تودے کے زد میں آکر جانبحق ہونے والے خاتون کی شناخت فرزانہ جبکہ اس کے ہمراہ زخمی ہونے والے شبانہ کو مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کردیا ہے –