مستونگ :گرلز ہائی اسکول میں الرجی کی وبا پھیلنے سے 120 طالبات متاثر

230

طالبات کو اسکول انتظامیہ نے مقامی سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے کلی محمد شہی گرلز ہائی اسکول کے طالبات میں اچانک الرجی کی وبائی پھیل گئی جس کے باعث کالج کے 120طالبات متاثر ہوئے

ڈاکٹروں کے مطابق الرجی درختوں کے کیڑوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ، جس کے بعدمتاثرہ طالبات کے چونھے سے الرجی دوسرے طالبات میں منتقل ہو رہی ہیں، متاثرہ طالبات کو بی ایچ یو اور شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا-