لورالائی: گھر سے 8 آٹھ سالہ بچی کی نعش برآمد 

160
بلوچستان کے ضلع لورالائی کے مہاجر اڈہ کے قریب عربسین کے علاقے میں واقع گھر سے 8 سالہ بچی کی نعش بر آمد کر لی گئی جسے تیز دھار آ لہ سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق لورالائی کے مہاجر اڈہ کے قریب عربسین کے علاقے میں واقع گھر سے 8 سالہ بچی حنیفہ دختر عبدالبصیر کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔

ایس ایچ او لورالائی میر سند خان کاکڑ کے مطابق بچی کو اپنے ہی گھر میں ہاتھ باندھ کر تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔