چاغی : متعدد اسکول اساتذہ کی کمی کے سبب بند

184

 تعلیمی معیار بہتر بنانے کے حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہونے لگی درجنوں اساتذہ ریٹائرڈ 500 سے زائد اسامیاں خالی متعدد اسکولز بند ۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے بلند وبانگ دعوے کر رہے ہیں ،مگر ضلع چاغی میں حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہونے لگی گذشتہ کئی سالوں سے محکمہ تعلیم میں بھرتیاں نہ ہونے سے تعلیمی نظام بری طرح سے متاثر ہوا ہے، اس وقت ضلع چاغی میں ٹیچراور نان ٹیچرز اسٹاف کی کل 521 اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی ہیں ۔

اس طرح سے 100 سے زائد ٹیچرز محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ حاصل کر لی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے این ٹی ایس کے ذریعے پاس ہونے والے ایک درجن سے زائد اساتذہ کو گذشتہ ایک سال سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور وہ  ملازمت چھوڑنے پر مجبور ہیں ۔

ضلع چاغی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مزید اسکولز کے قیام اور گریڈیشن کی ضرورت ہے جبکہ 1200 سے زائد نئی اسامیاں فراہم کرنے سے تب جا کر ضلع چاغی میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

دریں اثناء عوامی و سماجی علاقوں نے محکمہ تعلیم ضلع چاغی کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے