بلوچستان میں تعلیمی ترقی ایف سی کی ترجیحات میں شامل ہے – آئی جی

775

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے علاوہ تعلیمی ترقی اور طبی سہولتوں کی فراہمی فرنٹیئر کور کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں،ایف سی پبلک سکول قلعہ سیف اللہ کے قلیل مدت میں قیام سے مقامی بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور صوبے میں تعلیمی معیار بلند ہوگا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں ایف سی پبلک سکول کے افتتاح اور قبائلی عمائدین سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی مولوی نوراللہ ،سیاسی و قبائلی عمائدین ، ایف سی وسول حکام ، اسکولوں کے طلباء و طالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاص حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے علاوہ تعلیمی ترقی اور طبی سہولتوں کی فراہمی فرنٹیئر کور کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔

ایف سی پبلک سکول قلعہ سیف اللہ کے قلیل مدت میں قیام سے مقامی بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور صوبے میں تعلیمی معیار بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے معماروں کو جدید تعلیم سے روشناس کر انے کے لیئے پولی ٹیکنیکل کالج خانوزئی اور مسلم باغ کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ فرنٹیئر کور بلوچستان معیاری تعلیم کے فروغ کے لیئے صوبے کے سینکڑوں طلباء و طالبات کو اسکالر شپ فراہم کر رہی ہے۔آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاص حسین شاہ نے قبائلی عمائدین سے خطاب میں کہا کہ ایف سی چیک پوسٹس عوام کی حفاظت کے لیئے ہیں ان چیک پوسٹوں پر بزرگوں ، خواتین اور مریضوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کے لیئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔