کوئٹہ : پولیس کا 7 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی

262

پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کیا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے  شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔

 پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق   کینٹ، بروری، کچلاک،خروٹ آباد اور نیو سریاب تھانے کے حدود سے 7 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس دعوے کے مطابق سریاب تھانے کے عملے نے اسلحہ اور راونڈز برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ کرایہ دارانہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر  پانچ  افراد گرفتار اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق کرایہ دارانہ ایکٹ کے تحت کارروائیاں گوالمنڈی اور انڈسٹریل تھانے کے حدود میں کی گئی ہیں۔

تاہم پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔