کوئٹہ اور پشین سے دو لاشیں برآمد

156

پشین سے لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین اور دارالحکومت کوئٹہ سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں –

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے 45 سالہ پنجگور کے رہا ئشی ثناء اللہ ولد ملا در محمد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے –

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے –

دریں اثناء چند روز قبل ضلع پشین کے علاقے کلی برشور سے اغواء ہونے والے آٹھ سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے –

پولیس کے مطابق تشدد کے بعد بچے کو قتل کرکے لاش گٹر میں پھینکا دیا گیا علاقہ مکینوں کے نشاندہی پر لاش برآمد کرلیا گیا تھا تاہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش کررہے ہیں –