نوشکی میں سیندک پراجیکٹ کو تیل فراہم کرنے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ٹی

267

سیندک پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایک چینی کمپنی کو تیل فراہم کرنے والے ٹینکر پر حملہ کیا ہے – میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرزکے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ رات نوشکی کے علاقے مل میں سیندک پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایک چینی کمپنی کو تیل فراہم کرنے والے ٹینکر پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور ہلاک اور کنڈیکٹر زخمی ہوا ہے۔

میران بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ سرزمین پر بلوچ قوم کی منشا کے خلاف کام کرنے والے پاکستانی و بین الاقوامی کمپنیوں اور ان کے ساتھ منسلک لوگوں پر بی ایل ٹی کے حملوں میں مزید شدت لائی جائے گی اور بلوچ دشمن ریاست کے خلاف کاروائیاں آزاد و خوشحال بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گے۔