خضدار میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان نے قبول کرلی ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان ضلع خضدار کے علاقہ پیر عمر کے مقام پر فورسز کے کانوائے پر بم حملہ ہوا ۔
دھماکے کے زد میں آکر سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کانوائے کو مسلح افراد نے خضدار کے علاقہ پیر عمر کے مقام بم سے نشانہ بنایا ۔
دوسری جانب بلوچ مسلح تنظیم لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں آرمی کانوائے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ خضدار میں پیر عمر لیویز چیک پوسٹ کے قریب ہمارے سرمچاروں نے آرمی کے کانوائے پر حملہ کیا، حملے میں قابض آرمی کے 4 اہلکار ہلاک 5 شدید زخمی ہوئیں ۔
حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہیں اور ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔