نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی: واقعات میں 10 افراد زخمی

73

نصیر آباد بس حادثے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں ہادیس بخش ہوٹل کے مقام پر ٹریلر اور کار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افرا شدید زخمی ہوگئے-

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس اقدامات کررہی ہے –

دریں اثناء ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے آر ڈی 238 میں دو قبائل میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 فراد زخمی ہوگئے-

مقامی انتظامیہ جائے نے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا –