سنجاوی میں سیوریج کا نظام ناکارہ، گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے عوام پریشان

376

سڑکوں پر گندا پانی بہنے سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں سیوریج کا نظام ناکارہ ہوجانے اور جگہ جگہ بند ہونے سے گندا پانی بازار میں بہنے سے عوام کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے۔ مین بازار میں سیوریج نظام اور نالہ بند ہونے سے قریبی دیہات کا گندا پانی مین روڈ پر بہنے لگا جس سے دکانداروں اور دیگر افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مین سیوریج کا نظام گذشتہ کئی مہینو ں سے بند پڑا ہے ۔جس کی وجہ سے قریبی دیہات شریف آباد کے گندا پانی شہر میں داخل ہونے سے پیدل چلنے والوں اور دکانداروں کو سخت مشکلات درپیش ہیں جبکہ سڑک پر گندا پانی جمع ہونا روز کا معمول بن گیا ہے اورسڑک نالہ کا منظر پیش کررہاہے

سماجی حلقوں نے بد بو اور تافین پھیلنے سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ظاہر کیاہے جبکہ شہریوں نے سنجاوی سے منتخب وزراء سمیت مقامی انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کی گزارش کی ہے۔