سبی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن آرمی

255

سبی میں بی ایل اے سنائپر ٹیم کے سرمچاروں نے فورسز کے 3 اہلکار ہلاک کیئے – جیہند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں بلوچستان کے علاقے سبی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے سنائپر ٹیم کے سرمچاروں نے سبی کے علاقہ جالڑی میں لاکی کے مقام پر فورسز کے چوکی پر سنائپر اور دیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی فورسز کے چوکی میں موجود اہلکار مسلسل علاقے کے لوگوں کو تنگ کرکے تشدد و اذیت کا نشانہ بنا رہے تھے اور ہم مقامی لوگوں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ فورسز کے آس پاس آنے جانے سے مکمل گریز کرکے ان کے معاون و مدد گار نہ بنیں ورنہ وہ بھی ہمارے نشانہ پر ہونگے، جس کے بعد وہ اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔ دشمن پاکستان سے بلاواسطہ یا بالواسطہ تعلق اس حالت جنگ میں بلوچ قوم کے ساتھ دشمنی کے زمرے میں شمار ہوتا ہے۔

جئیند بلوچ نے مزید کہا کہ ایک آزاد بلوچ ریاست و سماج کے قیام تک جنرل شہید اسلم بلوچ کا کارواں جاری رہے گا۔