پنجگور : مسلح افراد کی فائرنگ و دستی بم سے حملہ

134

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مسلح افراد بازار میں فائرنگ و دستی بم سے حملے کوشش ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے چتکان بازار میں مسلح موٹر سائیکل سوار  نے فائرنگ کرکے کبوتر پیڈی میں دستی بم بھی پھینکا تاہم دستی بم نہ پھٹ سکا ۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

واقع کے بعد مقامی انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی ۔

تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔