سندھ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کو فورسز نے روک دیا

147

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی کو فورسز نے آگے جانے روک دیا، لاٹھی چارج اور آنسوں گیس کی دھمکیاں دی گئی ہے – سورٹھ لوہار

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی کو رینجرز نے آگے جانے سے روک دیا، احتجاج جاری رکھنے پر لواحقین کو لاٹھی چارج اور آنسوں گیس کی دھمکیاں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے آج بروز اتوار لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ملیر پریس کلب کراچی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کو کل 10 دسمبر کو کراچی پریس کے سامنے انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔

ذرائع کے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر سورٹھ لوہار کی سربرائی میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کو پورٹ قاسم کے مقام پر رینجرز اور دیگر فورسز نے گھیرے میں لیکر آگے جانے سے روک دیا اور مظاہرین کو آگے جانے پر لاٹھی چارج آنسوں کی دھمکیاں دی گئی ہے۔

واضح رہے مظاہرین میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین بھی شریک ہیں۔