دس سال سے لاپتہ بیٹے کو بازیاب کیا جائے – ماں کی فریاد

126

میرے بیٹے کو دس سال قبل کوئٹہ سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق دس سال قبل کوئٹہ سے لاپتہ عمر مری کی ماں نے حکومت اور عدالتوں سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کو بازیاب کریں ۔

انہوں نے کہا کہ عمر مری کو یکم جون 2008 کو اس وقت پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ بلیلی چیک پوسٹ سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا جب وہ جالڑی سے کوئٹہ آرہے تھے۔

عمر مری کی ماں نے انسانی حقوق کے اداروں اور دیگر انسان دوست قوتوں سے بھی اپیل کی وہ میرے بیٹے کی بازیابی کےلئے اپنا انسانی و اخلاقی کردار ادا کریں ۔

یاد رہے کہ عمر مری کی بوڑھی ماں  بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری احتجاجی کیمپ میں اپنے بیٹے کی بازیابی کےلئے شامل ہوگئے ہے ۔