بلوچستان: مختلف واقعات میں 1 شخص جانبحق، 2 زخمی

105

حادثات نوشکی، پنجگور اور دکی میں پیش آئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 1 شخص جانبحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گومازی کے قریب ڈیزل گاڑی کے زد میں آکر 50 سالہ شخص جانبحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ایک اور واقعے میں دکی میں مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران سر پر ٹرالی گرنے سے افغانستان کے رہائشی مزدور عبدالباری شدید زخمی ہوگئے جسے مقامی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء ضلع نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار ٹوڈی کار کے ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں نوشکی کا رہائشی شخص شدید زخمی ہوگیا۔