واشک: ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 1 اغواء

169

پشتکو جانیوالے قافلے پر پہاڑوں سے مسلح افراد نے حملہ کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع واشک میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص کو اغواء کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کے علاقے پشتکو جانے والے قافلے پر پہاڑوں کی جانب سے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقعے پر ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور ایک شخص کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

بعدازاں سیکورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے۔

واضح رہے ضلع واشک میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے جبکہ پشتکوہ کے پولنگ اسٹیشن کا عملہ اور سامان تاحال نہیں پہنچ سکا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ حملے میں پولنگ اسٹیشن کے عملے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔