بلوچستان مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

89

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص نے زہر پی کرخودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ چلتن ہاؤسنگ اسکیم میں محمد طاہر نامی شخص نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

کوئٹہ عملدار روڈ پر گھریلو ناچاکی کی بنا پر 21 سالہ عاصمہ ولد حیدر علی نے گلے میں پھندا ڈال کر پینکے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

ایک اور واقعے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چمن ہوٹل کے قریب پک اپ اور کار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کو شہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا، ایک زخمی کو تشویشناک حالت کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

دریں اثناء حب ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی۔