بلوچستان: مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق، 4 زخمی

128

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 3 افراد جانبحق، 4 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 3 افرد جانبحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ شخص جانبحق ہوگیا جن کی لاش سیول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی۔

دوسرے واقعے میں چمن بائی پاس پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دو بھائی خلیل الرحمان اور حبیب الرحمان ولد حقداد نورزئی ساکن خیرآباد شدید زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء سوراب کے علاقے انجیرہ کرش پلانٹ کے قریب فائرنگ سے دو افراد نصیر احمد ولد وڈیرہ اکبر جمالزئئ ساول خان ولد حبیب اللہ جانبحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے واحد ولد محمد اکبر اور عبدالرحمان ولد فیض محمد زخمی ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔