ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی اغواء کیس میں ملزم کو گرفتار کر لیا لڑکی بازیاب ایک عدد پسٹل برآمد
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی شاہرگ سے 15 سالہ لڑکی ساجدہ کو بازیاب کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم گرفتار۔
بازیاب ہونے والی لڑکی ساجدہ کو گذشتہ شب کلی سرخاب سے ثناء اللہ نامی شخص نے اغوا کیا تھا۔
ہرنائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے بازیاب کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو باحفاظت اپنے خاندان کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے ایک عدد TT پستول برامد کرکے ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے