کردگاپ: عالمی یوم خواندگی کے حوالے سیمینار کا انعقاد

561
وسائل کو تعلیم پر خرچ کیا جانا چاہیے، کردگاپ میں این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام انٹر کالج میں عالمی یومِ خواندگی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ضلع مستونگ کی تحصیل کردگاپ میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز انٹر کالج میں عالمی یومِ خواندگی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقررین نے علم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلبا نے تقاریر پیش کیئیجبکہ سیمینار کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان رضا تھے اورسیمینار کو این سی ایچ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرٍ غلام فاروق سرپرہ نے ترتیب دیا تھا۔

سیمینار میں کالج طلبائاور مختلف اسکولوں کے اساتذہ سمیت علاقے کے عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں طالبعلم شعیب احمد ، صفیان اللہ اور اللہ نذر نے تقاریر کرتے ہوئے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقعے پر این سی ایچ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرغلام فاروق سرپرہ نے کہا کہ 8 ستمبر کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم خواندگی منایا جاتا ۔ یہ دن اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے جبکہ1966 میں اس دن کا تعین ہوا اور 1967 میں پہلی بار منایا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہاوسائل کو تعلیم پر خرچ کیا جانا چاہیے۔طلبا میں اہلیت ہے کہ وہ اس علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں لیکنان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ ہم اس وقت تک فروغ تعلیم میں کردار ادا نہیں کر سکتے جب تک ہمیں ہماری ذمہ داریوں کا احساس نہیں ہوگا۔ طلبا، والدین اور اساتذہ مل کر علم کی شمع کو بلند کرسکتے ہیں اوروالدین کو چاہیے وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجیں۔اساتذہ اور والدین کے مابین میٹنگز ہوں۔

انہوں نے مزید کہا علاقے میں لاہبریری کی اشد ضرورت ہیجبکہطلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین حاجی عزیز احمد نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حصول علم کے لیے تعلیمی اداروں اور طلبا کو جس چیز کی ضرورت ہوگی وہ ان کو فراہم کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص نے ڈراپ آوٹ پہ تشویش کا اظہار کیااور انہوں نے کہا ہر بچہ اسکول میں ہونا چاہیے۔