حملہ سی پیک لنک روڈ کی حفاظت پر معمور اہلکاروں پر کیا گیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پرگوش کے مقام پر سی پیک لنک روڈ کی حفاظت پر معمور فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔
حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے ضلع پنجگور میں فورسز کو تواتر سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔