فورسز و ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

92

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سرمچاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان اس وقت ایک شدید جھڑپ ہوئی جب مشکے کے علاقے مرماسی میں فوجی آپریشن کے چوتھے روز سرمچاروں نے قابض فوج پر حملہ کرکے انہیں پسپا کردیا اور خود بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ اس جھڑپ میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ مشکے کے مختلف علاقوں میں چار روز سے جاری فوجی آپریشن میں جنگی ہیلی کاپٹروں نے کئی مقامات پر شیلنگ کی ہے۔ ایک وسیع علاقے میں شیلنگ کی وجہ سے ابھی تک مکمل معلومات کی رسائی ممکن نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم تمام بلوچ سرمچار محفوظ اور رابطے میں ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ آج 29 ستمبر کو ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سرمچاروں نے فوجی کیمپ کے سامنے کھڑی فوجی گاڑی کو نشانہ بنا کر قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ضلع کیچ ہی کے علاقے بالگتر میں تش کے مقام پر سرمچاروں نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے خالد یعقوب کی گاڑی پر فائرنگ کرکے شدید نقصان پہنچایا۔ گاڑی میں سوار ایک کارندہ ابراہیم ولد بدل زخمی ہوا ۔ ریاستی کارندوں نے اپنی گاڑی چھوڑ کر قریبی گھروں میں خواتین کو ڈھال بنا کر جان بچائی۔ ہم انہیں واضح کرتے ہیں کہ وہ ہمارے نشانے پر ہیں اور اُنہیں آئندہ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔