طلباء پر تشدد،کوئٹہ میں وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ

107

طلبا پر تشدد،وکلاء کا آج کوئٹہ کے عدالتوں میں ہڑتال جاری

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اقبال سمیت فورسز اہلکاروں کی طلباء پر تشدد کے واقعات پر آج وکلاء تنظیموں کا عدالتوں سے بائیکاٹ و  احتجاج جاری ہے

 واضح رہے کہ  گذشتہ روز پشتون اسٹوڈنٹ کے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے بلوچستان یونیورسٹی میں پشتون کلچر ڈے منانے جارہے تھے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اقبال نے یونیورسٹی میں تعینات اہلکاروں کی مدد سے پشتون اسٹوڈنٹ پر شدید تشدد کیا اور اسکے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ۔

طلباء پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تشدد کے خلاف  بلوچستان وکلاء بار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آج ہڑتال کی کال دی ہیں۔