سی پیک کے منصوبے میں گوادر کے عوام پہلی ترجیح ہیں، سی پیک سیکرٹریٹ

668

سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق سی پیک کے منصوبے میں گوادر کے عوام پہلی ترجیح ہیں، انہیں بنیادی ضروریات فراہم کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں ـ گوادر: پانی اور بجلی کی بندش کیخلاف اہلِ علاقہ سراپا احتجاج 

انہوں نے بتایا کہ پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں سی پیک گوادر منصوبوں کے حوالے سے گوادر کا نیا ماسٹر پلان بلوچستان اور بالخصوص گوادر کے عوام اور سی پیک کی ضروریات کے عین مطابق تشکیل دیا جا رہا ہے۔ ماسٹر پلان میں دیگر بندرگاہوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ موجودہ اور مستقبل کے میری ٹائم رجحانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 مزید پڑھیں ـ  سی پیک کے سبب گوادر میں پانی کا بحران ابتر ہوگا، بین الاقوامی محققین

انہوں نے کہا کہ گوادر کو دنیا کی دیگر بندرگاہوں کے مقابلے میں بہترین بندرگاہ بنانے کےلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور تحقیق کی ضرورت ہے جبکہ گوادر میں ایئر پورٹ، ریلوے اور شاہراہوں کے باہم مربوط نظام کی منصوبہ بندی اولین ترجیح ہے۔ شہر کے ماسٹر پلان کی تیاری سے قبل گوادر میں نجی شعبے میں بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

 مزید پڑھیں ـ  گوادر : پشکان کا مرکز صحت بنیادی سہولیات سے محروم

انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ (ون بیلٹ ون روڈ) اقدام کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے۔