تمپ :فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

201

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نامعلوم مقام سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ہسپتال پر قائم فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ حملے میں متعدد گولے فورسز کی چوکی کے احاطے میں گرے جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ۔

سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہیں گے۔