بلوچ ریپبلکن آرمی کےترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب تمپ کے علاقے کلاہو میں اسکول پر قائم فورسز کی چوکی پر دو اطراف سے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکول پر دو راکٹ کے گولے لگنے سے دو اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ تمپ کے علاقے چراگ شیپ میں نئی تعمیر شدہ چوکی پر ڈیوٹی پر معمور اہلکار کو بی آر اے کے سنائپرز نے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
سرباز بلوچ نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں ایک آزاد ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔