بلوچستان: مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق، 1 زخمی

156

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 2 افراد جانبحق، 1 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچلاک بوستان چوکل میں دو گرپوں کے درمیان تصادم میں زخمی ہونے والا چوتھا زخمی بھی جانبحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کچلاک میں گزشتہ روز بوستان کلی چوکل میں ہونے والے تصادم میں زخمی ہونے والا چوتھا شخص احمد شاہ ولد عبدالحکیم عرف لاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔

کوئٹہ میں حافظ عبدالمنان شاکر نامی شخص پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا نوشکی مل کے مقام پر آرسی ڈی شاہراہ پر فیلڈر گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار 15 سالہ عزت اللہ جان بحق ہوگیا۔

لیویزفورس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔