عید کے پہلے دن لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مظاہرے اور سوشل میڈیا کیمپئین
دی بلوچستان پوسٹ
جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لیئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے عید کے پہلے دن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرہ بلوچستان میں جبری گمشدیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی وائس چیئرمین ماما قدیر کی سربراہی میں منعقد کی گئی جبکہ اس موقع پر بلوچ خواتین و دیگر نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینر اور لاپتہ افراد کے تصاویر اٹھائے شرکت کی اور لاپتہ افراد کے بازیابی کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا اس موقع پر سوشل میڈیا میں بلوچ سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے کیمپئین چلائی گئی جس میں انہوں نے لاپتہ افراد کے بازیابی سمیت عالمی اداروں سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔