پنجگور سے بلوچ خاتون فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

218

بلوچ خاتون شوہر سمیت چیک پوسٹ سے گرفتاری کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچگ میں پاکستانی فوج نے 31جولائی کو ایک بلوچ خاتون کو اسکے شوہر کے ہمراہ گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔ جن کی شناخت جمل ولد دوست محمد سکنہ کرک ءِ ڈل اور انکی اہلیہ بی بی وسیمہ زوجہ جمل کے ناموں سے ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمل اپنی اہلیہ بی بی وسیمہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہے تھے، جنہیں فوجی اہلکاروں نے روک کر حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا۔

یاد رہے حالیہ دنوں بلوچستان میں خواتین کے جبری گمشدگیوں کی تعداد اور ان پر تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس بابت بلوچ آزادی پسند حلقے، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر الزام لگارہے ہیں کہ فورسز آزادی پسند کارکنوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے انکے اہلخانہ اور خاص طور پر خواتین کو نشانہ بنارہے ہیں۔