مشکے: لاپتہ خاتون کا بھائی بھی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

270

مشکے میں فورسز کے ہاتھوں لاپتہ خاتون کا بھائی بھی لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق مشکے میں گزشتہ دنوں فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والی خاتون کے بھائی کو ساتھی سمیت فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ خاتون نورالملک کے بھائی خلیل ولد لشکری اور ان کے ساتھی حبیب اللہ ولد امین کو مشکے النگی سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ خلیل بلوچ کی 55 سالہ بہن نور الملک زوجہ اللہ بخش کو دو ہفتے قبل انکی دو بیٹیوں 22 سالہ حسینہ زوجہ اسحاق اور 18 سالہ ثمینہ کے ہمراہ مشکے سے فورسز نے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتاری بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا تھا جبکہ نور ملک کے 10 سالہ بیٹے ضمیر کو 3 جولائی کو فورسز نے گرفتار کر کے لاپتہ کردیا تھا۔